72

نانبائی کے اندھے قتل کا معمہ حل – بیوی، بھائی اور ساتھی گرفتار

نانبائی کے اندھے قتل کا معمہ حل – بیوی، بھائی اور ساتھی گرفتار

پھندو پولیس نے نانبائی کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول لیاقت کے قتل میں ملوث اس کی بیوی، بھائی اور ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی کا اپنے بھائی بلال کے ساتھ ناجائز تعلق تھا، جس کی بنا پر دونوں نے منصوبہ بندی کے تحت لیاقت کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ ملزمان نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر لیاقت کو گولی مار کر قتل کیا اور واقعے کو عام واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول اور واردات میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں