192

حکومتی اتحاد میں شامل اہم سیاسی جماعت نے فوری الیکشن کی تجویز دیدی

حکومتی اتحاد میں شامل اہم سیاسی جماعت نے فوری الیکشن کی تجویز دیدی.

مانیٹرنگ ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

ایم کیوایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو فوری الیکشن کی تجویز دیدی.



ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے کہا ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی دینا ہوگی، مشکل حالات میں ریاست کو دیکھنا ہے سیاست نہیں۔



ایم کیوایم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات 1 ہفتے میں ہوسکتی ہیں، مسائل کا حل عام انتخابات ہی ہیں، فریش مینڈیٹ ضروری ہے ، دیر نہ کی جائے.



واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی تھی‌۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں