194

ایم کیو ایم کے رہنماء کو کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) رہنما بابر غوری کو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

نیوزڈیسک(9نیوز) کراچی

تفصیلات کے مطابق بابر غوری کےخلاف دہشت گردی کے مقدمات بھی درج ہیں،بابر غوری کو وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا۔

MQM, Babar ghouri, Karachi airport



خیال رہے کہ 23 جون کو سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی 2 مقدمات میں 14 روز کی حفاظتی ضمانت 5 جولائی تک منظور کی تھیں۔ صولت مرزا کے بیان کے بعد بابر غوری کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔



یاد رہے کہ بابر غوری نے کئی سالوں سے خود ساختہ جلا وطنی اختیارکی ہوئی تھی اور وہ امریکا میں مقیم تھے، یاد رہے کہ بابر غوری وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ رہ چکے ہیں۔

Rahim Khattak
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں