186

ملک دین خیل میں موٹر سائیکل چوری کی واردات نوجوان قتل

ملک دین خیل میں موٹر سائیکل چوری کی واردات نوجوان قتل

نیوز ڈیسک(9نیوز) خیبر

مقتول نوجوان کی نعش کا عکس

تحصیل باڑہ (ہجرت علی آفریدی) تفصیلات کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے ملک دین خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر قتل کردیا،

باڑہ کے نواحی علاقے ملک دین خیل نوشی ڈھنڈ میں بر قمبرخیل شیخ ملخیل پیرال خیل سے تعلق رکھنے والے نوجوان قدیر ولد خیواگل گھر جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے روکا اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی

جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی

تھانہ تحصیل باڑہ میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
باڑہ میں ڈکیتی سمیت ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا. مقتول کے خاندان کے بقول ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے.

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں