Michael jakson 290

مائیکل جیکسن کے ہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا

مائیکل جیکسن کے ہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا

ویب ڈیسک(9نیوز) ورجینیا

Michell jakson

آنجہانی پاپ گلوکار اور ڈانسر مائیکل جیکسن کے ہمشکل نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن سے حیرت انگیز مماثلت رکھنے والے فیبیو جیکسن کا تعلق برطانیہ سے ہے جو کہ ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن سے مماثلت کے باعث سوشل میڈیا پر فیبیو کے خوب چرچے ہیں جبکہ صارفین انہیں آنجہانی پاپ گلوکار کا رشتہ دار سمجھتے ہیں۔

فیبیو جیکسن کا نہ صرف چہرہ مائیکل جیکسن سے ملتا ہے بلکہ وہ انہیں کی طرح اسٹائلنگ اور ڈانس بھی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فیبیو کے ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

مائیکل جیکسن کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے 30 سالہ فیبیو کو کئی دستاویزی فلموں میں آن اسکرین مائیکل جیکسن کا کردار ادا کرنے کا موقع بھی مل چکا ہے۔

@officialfabiojackson

The future ❤️?

♬ original sound – Fabio Jackson

فیبیو نے 2022 کی دستاویزی فلم ’فیٹل ایڈکشن‘ اور 2018 کی ’دی لاسٹ 24 آورز‘ میں مائیکل جیکسن کا کردار ادا کیا تھا۔

فیبیو کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول کے زمانے سے ہی مائیکل جیکسن کا ہمشکل کہا جاتا تھا جبکہ انہوں آنجہانی پاپ اسٹار جیسادکھائی دینے کیلئے کبھی کسی قسم کی سرجری نہیں کروائی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں