MIA khalifa Malala yousafzai 181

میا خلیفہ کا فلسطین کے حق میں آواز اٹھانا ملالہ یوسفزئی کو مہنگا پڑ گیا

میا خلیفہ کا فلسطین کے حق میں آواز اٹھانا ملالہ یوسفزئی کو مہنگا پڑ گیا

ویب ڈیسک (9نیوز) نیویارک

MIA khalifa Malala yousafzai

لبنانی نژاد امریکی ماڈل میا خلیفہ کی طرف سے فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرنا نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو مہنگا پڑ گیا ہے

جو اسرائیل کی اس بربریت پر تاحال چپ سادھے ہوئے ہیں۔

روزنامہ 9 نیوز کے مطابق پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی پوسٹس میں پوچھ رہے ہیں کہ ”میا خلیفہ تک نے نہتے فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کے مظالم کی مذمت کر دی، کیا ملالہ نے اسرائیل کی مخالف میں ایک لفظ بھی بولا؟“

رپورٹ کے مطابق میا خلیفہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاﺅنٹ پر متعدد پوسٹس میں اسرائیل کے مظالم کی مذمت اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایک پوسٹ میں وہ لکھتی ہیں کہ ” فلسطینیوں کی اس حالت کو دیکھ کر جو لوگ ان کی حمایت نہیں کر رہے، تاریخ بتائے گی کہ وہ لوگ غلط سمت میں کھڑے تھے۔

میا خلیفہ کی اس پوسٹ پر ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ ”میا خلیفہ پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے زیادہ واضح انداز میں فلسطینی عوام کی حمایت کر رہی ہیں۔

میا خلیفہ نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ملالہ یوسف زئی کو اپنے جذبات کے اظہار کے لیے وقت دینا چاہیے۔ وہ بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔“

ہاشم راجپوت نامی ایک ایکس صارف نے ملالہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ”حتیٰ کہ میا خلیفہ بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف بول رہی ہیں، ملالہ نے اب تک ایک لفظ بھی نہیں کہا۔“

میر محمد علی خان اپنی ایکس پوسٹ میں لکھتے ہیں ”میری پیاری بیٹی ملالہ، اسرائیل چوبیس گھنٹوں سے فلسطینی بچیوں کو سرعام قتل کر رہا ہے۔ بیٹا آپ لڑکیوں کی پڑھائی کے لیے جدوجہد کرتی ہیں۔ تو میں نے سوچا شاید ان کی زندگی بچانے کے لیے بھی کرتی ہوں گی کیونکہ زندگی رہے گی تو یہ لڑکیاں پڑھیں گی ناں۔ تو مجھے یقین ہے کہ آپ۔۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں