بارشیں 159

محکمہ موسمیات نے ملک کے کن علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی

محکمہ موسمیات نے ملک کے کن علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم کیسا رہنے کا امکان ہے

نیوزڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

بارش اور ژالہ باری
ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں دن کے اوقات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔

پشاور، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسہ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں جزوی ابرآلود ہے۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 اور زیارت میں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ قلات میں درجہ حرارت 16 ڈگری، گوادر اور جیوانی میں 30 ڈگری اور سبی میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں