264

گجرانوالہ خصوصی عدالت میں عمران خان حملہ کیس میں بڑی پیش رفت

خصوصی عدالت نے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں ملزم نوید کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

نیوز ڈیسک (9نیوز) گجرانوالہ

عمران خان پر مبینہ حملہ آور نوید

گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت میں وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزم نوید مہر کو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ملزم کا چہرہ ڈھانپ کر عدالت لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر حملہ، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

پولیس نے ملزم نوید سے تفتیش کے لئے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی، خصوصی عدالت نے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں ملزم نوید کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔

ملزم نوید کو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے پکڑا گیا تھا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سلطان صلاح الدین ریاست کی جانب سے پیش ہوئے، خصوصی عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں