نوشہرہ میں غیر قانونی سونا نکالنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی
نیوز ڈیسک(9نیوز) نوشہرہ

نوشہرہ کے مضافاتی گاؤں جبی کے دریا کنارے سے غیر قانونی سونا نکالوں پر مس وزیر کا اچانک چھاپہ
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی ہدایت پر ضلع نوشہرہ کے قریب دریائے سندھ کے اطراف میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محترمہ قرآۃ العین وزیر نے ٹیم کی قیادت کی،
جبکہ ان کے ساتھ اے ڈی مائنز این ایس آر بھی موقع پر موجود تھے۔
دوران آپریشن مشینری کو ناکارہ بنانے، غیر قانونی کان کنی کے مجرموں کی حوصلہ شکنی، قانون کی رٹ کو برقرار رکھنے اور
سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کے لئے 4 ایکسویٹروں کے ہائیڈرولک پمپ کھول کر قبضے میں لے لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق علاقہ نظامپور کے گاؤں جبی کے غیر قانونی طریقہ سے سونا نکالنے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سابق جنرل کونسلر پر ایف آئی آر درج،
سابق جنرل کونسلر اس سے پہلے بھی زمینوں پر قبضوں سمیت کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق جنرل کونسلر سرعام غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور قانون کو اپنی جیب میں رکھنے کا دعویٰ کرتے پھرتے ہیں








