ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
نیوزڈیسک (9نیوز)لاہور
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے نئے سپیل سے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔
عوام بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ اور سفر کے دوران احتیاط کریں. غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں.
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، دادو، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاء الدین، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، پاکپتن، وہاڑی، ساہیوال اور خانیوال میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے
جبکہ ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
جمعہ کے روز سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش (کہیں کہیں موسلادھار بارش) جبکہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔








