256

آئس کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز

آئس کی تباہ کاریوں سے نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز۔

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) نوشہرہ

سکولز کالجز میں سیمینار منعقد کئے جائیں۔ڈی پی او نوشہرہ عمر خان



منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں تیز کریں۔قوم کے معماروں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا پولیس کے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کاکرائم میٹنگ کے شرکاء سے خطاب۔



پولیس لائن نوشہرہ میں زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان ماہوار کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں SP انوسٹی گیشن وقار خان SDPOs ،SHOs اور انوسٹی گیشن افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ آئس کی تباہ کارویوں سے نوجوان نسل میں آگاہی مہم کا آغاز کرکے سکول کالجز میں سیمینار منعقد کئے جائیں۔منشیات ڈیلروں خصوصا آئس کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرکے قوم کے معماروں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔



سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلدپایہء تکمیل تک پہنچایا جائے۔عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک پہنچ کر ان کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں