لبیک اللہم لبیک! مسجد نمرہ میں خطبہ حج جاری ہے۔
نیوزڈیسک(9نیوز) مکہ
عازمین نے رات منیٰ میں قیام کیا اور اب نماز فجر کے بعد میدان عرفات میں موجود ہیں، 10لاکھ سے زائد عازمین آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے۔
اذان مغرب سے قبل میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے، مزدلفہ میں عازمین حج مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے، عازمین مزدلفہ میں رات قیام اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔
عازمین نماز فجر کے بعد رمی بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے جمرات جائیں گے.عازمین رمی کے بعد قربانی کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتاریں گے۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








