32

خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار معدنیات کے لائسنس جاری، امن کے بغیر دولت ممکن نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار معدنیات کے لائسنس جاری، امن کے بغیر دولت ممکن نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک 9 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پانچ ہزار معدنیات کے لائسنس جاری کیے ہیں، تاہم یہ معدنی دولت امن کے بغیر نکالی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ معدنی وسائل کا اصل فائدہ مقامی آبادی کو ملنا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوپدری

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بعض عناصر خیبرپختونخوا سے پاک فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں، حالانکہ پاک فوج وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سوات میں بڑی قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا، کیا لوگ دوبارہ دہشت گردوں کی اجارہ داری چاہتے ہیں؟

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور دیگر غیور سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف مؤقف رکھتی ہیں، لیکن عملاً فتنہ الخوارج کے سامنے کھڑے ہونے کے لیے تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی جماعتیں فتنہ الخوارج کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتی ہیں اور افغانستان سے مدد مانگنے کی باتیں کر رہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی اداروں، سیاسی قیادت اور عوام کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں