232

خیبرپختونخوا میں غریب عوام کو آٹا کے نام پر چوکر کھلایا جانے لگا

خیبرپختونخوا میں غریب عوام کو آٹا کے نام پر چوکر کھلایا جانے لگا

ویب ڈیسک (9نیوز) پشاور

خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی کمزور گرفت یا ملی بھگت؟

سرکاری طور پر گندم کا کوٹا لینے کے باوجود بعض مل مالکان نے سستے آٹے کے نام پر شہریوں کو چوکر نما آٹا فروخت کرنا شروع کر دیا۔

صوبہ بھر کی ملوں کو سرکاری کوٹے سے سستی گندم دی جارہی ہے اس گندم سے اچھی کوالٹی کا آٹا بازار میں مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے

جبکہ بعض مل مالکان کی جانب سے پرانے ٹکروں اور سستی لی گئی پرانی اکسپائر شدہ گندم سے آٹا تیار کرکے سرکاری طور پر سستے آٹے کے نام پر عوام کو دیا جاتا ہے

جو کہ کھانے کا بلکل بھی نہیں ہے مگر انتظامیہ کی کمزور گرفت اور “محکمہ خوراک خیبرپختونخوا” کے افسران کے ساتھ بعض ملز مالکان مل کر فوٹو سیشن اور اپنی عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں

شہریوں نے وزیر اعلی محمود خان وزیر خوراک اور سیکرٹری خوراک سے مطالبہ کیا کہ عوام کو چوکر کھلانے والی ملوں کے “مالکان” کا سرکاری گندم کا کوٹا بند کیا جائے

اور ایسی لوگوں کو زیادہ کوٹا دیں جو عوام کو اچھی کوالٹی کا آٹا فراہم کر سکتے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں