rawalpindiprotest 146

بھاری بلز کے خلاف جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کا مسلسل تیسرے دن احتجاج

بھاری بلز کے خلاف جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کا مسلسل تیسرے دن احتجاج

نیوز ڈیسک (9نیوز) راولپنڈی

rawalpindiprotest

بجلی اور گیس کے بعد پانی کے بلز میں بھی بھاری اضافے کے خلاف جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی جانب سے تیسرے دن بھی احتجاج جاری ہے۔

واسا دفتر کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شہری بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ ایم ڈی واسا نے پانی کے بلوں میں 500 فیصد اضافہ کردیا ہے۔واسا اپنی مراعات کم کریں ۔ایم ڈی واسا کہتے ہیں واسا ادارہ بند کریں گے ۔ ایم ڈی واسا ادارہ بند کردیں، شہری خو چلا لیں گے۔ مجبور نہ کریں ورنہ ہم دفاتر پر قبضہ کرلیں گے۔

احتجاجی مظاہرے میں بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ شرکا بجلی اور پانی کے زائد بلز کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ آئیسکو اور واسا فوری طور پر بلز میں اضافہ واپس لیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں