مریم نواز ، عمران خان 176

حسد کی آگ میں جلتے رہنا عمران خان کا مقدر ہے: مریم نواز

حسد کی آگ میں جلتے رہنا عمران خان کا مقدر ہے: مریم نواز

ویب ڈیسک(9نیوز) لاہور

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ عمران خان کو فتنہ خان ہیں،

فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کو بیرونی دنیا سے جو سفارتی کامیابیاں ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل باجوہ سے ون آن ون ملاقات

مریم نواز ، عمران خان

مریم نواز نے مزید لکھا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں ، اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے،نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کرلی،مخالفین نے انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی،

مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ وہ نواز شریف کو پھر ملکی سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں