ایس ایس پی آپر یشنز زیر صدارت دارالحکومت میں کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس
نیوز ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

اجلاس میں وفاقی پولیس کے تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،
کرائم میں اضافہ پر کوئی سمجھو تا نہیں کیا جا ئے گا،ایس ایس پی آپریشنز،
شہریو ں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپر یشنز/ انوسٹی گیشن کی زیر صدارت کرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا،
اجلا س میں زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور تمام افسران مہتمم تھانہ جات نے شرکت کی،
اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہر افسر سے الگ الگ باز پرس کی گئی،
ایس ایس پی آپر یشنز /انوسٹی گیشن نے افسران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ آ ئندہ میٹنگ میں تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
جرائم کی شرح میں اضافہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،
کار لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انکی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں،
تمام افسران پیشہ ور بھکاریو ں اور ان کے سہو لتکاروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدما ت کا اندراج کریں،
زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد یکسو کرکے مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں،اور مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جائے،
انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز کو ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گشت کو مزید مؤثر اور بامقصد بنائیں،
تھا نہ جات کی گاڑیاں اپنے علاقوں کے مرکز میں موجو د رہیں اور اگر کسی تھانہ کی گشت گاڑی تھانہ میں کھڑی پائی گئی تو متعلقہ افسر مہتمم تھانہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا ئے گئی،
ساتھ ہی ساتھ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات شروع کر دیے ہیں،
تمام زونل ڈی پی اوز کو امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔








