260

سانحہ پشاور، تحقیقاتی ٹیم دھماکے میں ملوث دہشتگرد تنظیم اور سہولتکاروں تک پہنچ گئی

سانحہ پشاور، تحقیقاتی ٹیم دھماکے میں ملوث دہشتگرد تنظیم اور سہولتکاروں تک پہنچ گئی

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) پشاور

پولیس لائنز دھماکے کیلئے دہشتگردوں کو افغانستان میں مقیم ایک شخص کے ذریعے فنڈنگ ہوئی

سانحہ پشاور کیلئے قائم تحقیقاتی ٹیم دھماکے میں ملوث دہشتگرد تنظیم اور سہولتکاروں تک پہنچ گئی،

پولیس لائنز دھماکے کیلئے دہشتگردوں کو افغانستان میں مقیم ایک شخص کے ذریعے فنڈنگ ہوئی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، دہشتگردوں کو افغانستان میں مقیم ایک شخص کے ذریعے فنڈنگ ہوئی،

تحقیقاتی ٹیم دھماکے میں ملوث دہشتگرد تنظیم اور سہولتکاروں تک پہنچ گئی ہے،
مسجد میں خودکش حملے میں کالعدم تنظیم اور اس کا ذیلی گروپ ملوث ہے۔

گزشتہ روز خودکش حملہ آور کو موٹرسائیکل فروخت کرنے والوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کی تفتیش جاری ہے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی تحقیقاتی ٹیم خودکش حملہ آور کو موٹرسائیکل خرید وفروخت کرنے والے افراد تک پہنچ گئی ہے،

پولیس لائنز میں مزدوری کرنے والے شخص نے بھی موٹرسائیکل فروخت کی، دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل 2 مرتبہ سرکی بازار میں فروخت کی گئی، موٹرسائیکل فروخت کرنے والوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کہنا ہے کہ دسمبر اور جنوری میں دو بار موٹرسائیکل فروخت کی گئی۔ موٹرسائیکل فروخت کرنے والے مشتبہ شخص نے 5 دن بعد پاسپورٹ کیلئے درخواست دی۔

مزید برآں سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گرداور سہولت کا ر کے بارے میں معلومات فراہم کرنےوالے کیلئے انعام مقرر کر دیا،

دھماکے میں ملوث خود کش بمبار اور سہولت کار کے بار ے معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے سہولت کار کی گرفتار ی کے لئے عوامی اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں