268

پاکستان کے اندرونی معاملات میں ہندوستان کی مداخلت تشویشناک ہے! میجر عادل فارق راجہ (ر)

پاکستان کے اندرونی معاملات میں ہندوستان کی مداخلت تشویشناک ہے! میجر عادل فارق راجہ (ر)

مسعود چوہدری (سینئر صحافی)

ہندوستان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے! میجر عادل فاروق راجہ (ر)

پاکستانی قوم اپنی فوج سے بے پناہ محبت کرتی ہے! ہندوستانی پروگرام و پراپیگنڈا ناکام ہے! میجر عادل فاروق راجہ (ر)

راولپنڈی( ) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے سپوکس پرسن اور ڈائریکٹر میڈیا سیل میجر(ر) عادل فاروق راجہ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں ہندوستان کی مداخلت تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے جس کا تدارک کیا جانا انتہائی ضروری ہے! ہندوستان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے!

ہندوستانی مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا ٹیمیں مسلسل پاکستان کے موجودہ معروضی سیاسی حالات کا سہارا لے کر پاکستان آرمی کے خلاف جھوٹا پراپگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں جو کہ نہ صرف پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے بلکہ پاکستان کو کمزور کرنے کی ایک منظم سازش بھی ہے۔ پاکستانی قوم اپنی فوج سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور ہمیشہ کی طرح اب بھی ہندوتوا ارادے و پراپیگنڈا ناکام ہوگا۔ کاش پاکستان کو معتبر و ذمہ دار ہمسایہ ملا ہوتا جو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے احتراز برتتا۔

اصل حقائق یہ ہیں کہ ہندو ہندوستان میں مساجد کو نذر آتش کر رہے ہیں، مسلمان خواتین کی عصمتیں تار تار کی جارہی ہیں، مسلمان خواتین کو نقاب اوڑھنے کی اجازت نہیں دی جارہی، مسلمان نوجوانوں کو دوران حراست ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے، ہندوستان میں دیگر اقلیتوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں لیکن مودی جی کے ہندو بھگتوں کو پاکستان کی فکر کھائے جا رہی ہے اور وہ دن رات پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں!

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی ٹیکس پیئر کو سوچنا چاہیئے کہ انکی محنت کی کمائی انکی حکومت اپنے ہمسایہ ملک میں فوج اور عوام میں بداعتمادی کی ناکام کوششوں پر کیوں ضائع کر رہی ہے؟ ہندوستانی ہوش کے ناخن لیں! اور اپنے بے تکے اور لاحاصل پروگراموں پر فل سٹاپ لگائیں وگرنہ پھر بعد میں گلہ نہ کرنا!

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں