Indian actress found dead at home 119

بھارتی اداکارہ گھر میں مردہ پائی گئیں

بھارتی اداکارہ گھر میں مردہ پائی گئیں

نیوزڈیسک(9نیوز)ممبئی

Indian actress found dead at home

بھارت میں ایک اور اداکارہ کی موت کی خبر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکارہ اپرنا نائر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ اداکارہ اپرنا نائر سے متعلق اطلاع مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے دی جہاں ان کی لاش لائی گئی تھی۔

اپرنا نائر اس گھر میں اپنے شوہر اور 2 بچوں کے ساتھ مقیم تھیں۔اداکارہ نے چند ملیالم فلموں اور متعدد سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
پولیس کے مطابق اپرنا نائر کی مبینہ خود کشی کی وجہ گھریلو مسائل ہوسکتے ہیں۔ اداکارہ کی غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں