144

ایک ہفتے میں 32 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک (9نیوز)اسلام آباد

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.05 فیصد تک پہنچ گئی۔



دال ماش کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 77 پیسے تک کا اضافہ ہوا جبکہ فی درجن انڈے 7 روپے 19 پیسے مہنگے ہوئے۔ برانڈڈ گھی فی کلو 21 روپے تک مہنگا ہوا اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ہوا۔



ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 9 پیسے اضافہ ہوا۔ دال مونگ 9 روپے 2 پیسے مہنگی ہوئی۔

5 لیٹر کوکنگ آئل ایک ہفتے میں 122 روپے تک مہنگا ہوا اور 5 لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت 2 ہزار 770 روپے تک پہنچ گئی۔



ایک ہفتے میں 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں