کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے دو نئے ویرینٹ BA.4 اور BA.5 متعارف
مانیٹرنگ ڈیسک(9نیوز) کراچی
کورونا وائرس کے دو نئے ویرینٹ BA.4 اور BA.5 کو کراچی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی شرح کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ویرینٹ جسم میں پہلے سے موجود کورونا اینٹی باڈیز کو دھوکہ دے کر لوگوں کو اس مرض میں مبتلا کر رہے ہیں۔کراچی میں ہفتہ کو کورونا مثبت کیسز کی شرح 19.65 فیصد اور حیدرآباد میں 11.54 فیصد ریکارڈ کی گئی جس کے بعد محکمۂ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد کی انتظامیہ سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اومیکرون ویرینٹ کے نئے سب ویرینٹ BA.4 اور BA.5 انسانی جسم میں پہلے سے موجود کورونا کے خلاف مزاحمت کرنے والی نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈیز کو دھوکہ دے کر جسم میں داخل ہو رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے
ان دونوں نئے ویرینٹس میں ایسی میوٹیشن یا تبدیلیاں آ چکی ہیں جن کی وجہ سے پہلے سے موجود اینٹی باڈیز ان کے خلاف کارگر ثابت نہیں ہو رہیں اور وہ لوگ جن کی قوت مدافعت کمزور ہے یا انہیں ویکسین لگوائے ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے وہ اس وقت کا کورونا انفیکشن سے متاثر ہو رہے ہیں








