199

لاہور میں نامعلوم افراد نے دو بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

لاہور میں نامعلوم افراد نے دو بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

نیوزڈیسک(9نیوز) لاہور

lahore incident

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں

لاہور کے علاقے غازی آباد میں دلخراش واقعہ ییش آیا، جہاں سفاک ملزمان نے دو بچیوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفیش میں پتہ چلا ہے کہ دونوں بچیاں مالک مکان اور کرائے کی تھیں جو چھت پر کھیل رہی تھیں، اس دوران نامعلوم افراد ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں زخمی ہونے والی 13 سالہ طیبہ اور7 سالہ مافیہ کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق بچیاں بری طرح جھلس گئی ہیں، تاہم پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں