کارکن ہر طرح کے دباؤ اور ہراسانی کا مقابلہ کر رہے ہیں،عمران خان
مانٹیرنگ ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان ہر طرح کے دباؤ اور ہراسانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مجھےیہ دیکھ کرخوشی ہےکہ ہمارے ووٹرزہرقسم کےدباؤ اور ہراساں کرنےکی(حکومتی)کوششوں کی مزاحمت کرتےہوئے بڑی تعدادمیں ووٹ ڈالنےکیلئےنکل رہےہیں۔میں چاہتاہوں کہ وہ سب لوگ،خصوصاًہماری خواتین جنہیں ابھی اپنا ووٹ ڈالناہے،وہ نکلیں اور ووٹ ڈالیں کیونکہ یہ??کی خودمختاری+حقیقی آزادی کاالیکشن ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے ووٹرز بڑی تعداد میں باہر نکلے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکن ہر طرح کے دباؤ اور ہرسانی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں تمام ووٹرز خصوصاً خواتین باہر نکلیں اور اپنے حق کا استعمال کریں۔ یہ پاکستان کی خود مختاری اور حقیقی آزادی کا الیکشن ہے۔








