173

عمران خان اگست کے پہلے ہفتے میں نااہل ہو جائیں گے: ماہرین قانون

عمران خان اگست کے پہلے ہفتے میں نااہل ہوجائیں گے

قانونی ماہرین نے حکومت کو آگاہ کردیا

ویب ڈیسک (9نیوز) لاہور

عمران خان نااہل

پیپلز پارٹی، جے یو آئی(ف) سمیت پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں کو اگلے ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں ایک بڑی خوشخبری کی منتظر ہے۔

حکومتی تینوں بڑے اتحادیوں کے ماہرین قانون و سیاسی رہنما سینیٹر اعظم نذیر تاڑر، وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءتارڑ ، پیپلز پارٹی سے سینیٹر نیئربخاری اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور جے یوآئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ سمیت دیگر ماہرین کے قانونی وسیاسی اندازوں کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہوجائے گی۔

عمران خان کو سزا حکومت کے لئے مقررہ مدت میں انتخابات کرانے ، حصہ لینے اور روشن سیاسی مستقبل کیلئے بہت اہمیت کا حامل فیصلہ ہوگا کیونکہ اب تک کی حکومتی موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت اوراپنی اپنی جماعتوں کی لیڈرشپ کوقانونی ماہرین نے بتایاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی قانونی طور پر توشہ خانہ کیس سمیت دیگرمقدمات میں بری طرح پھنس چکے ہیں

اور انہیں امید ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں انہیں بالخصوص توشہ خانہ کیس میں نااہل قراردیدیاجائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سے آئندہ کی سیاست میں مائنس پی ٹی آئی چیف ملک کاسیاسی سفرشروع ہوگا۔

اس ضمن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی و وفاقی وزیرعطاءاللہ تارڑ سے ملکی سیاسی امورکے حوالے سے بالخصوص پی ٹی آئی چیف کے سیاسی مستقبل بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ یہ درست ہے کہ قانونی اعتبار سے ہمیں اس بات کی توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پور ے کرتے ہوئے توشہ خانہ سمیت دیگر اہم نوعیت کے فیصلے اب تک ہوجانے چاہئیں تاہم اس کے باوجود ہمیں پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی چیف کو اگست میں سزا سنادی جائے گی اور وہ ملکی سیاست میں نااہل ہوجائیں گے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں