242

غیر قانونی گولڈ مائننگ کرنے والوں پر چھاپہ، سولہ گرفتار، سامان ضبط

رات گئے غیر قانونی گولڈ مائننگ کرنے والوں پر چھاپہ

نیوز ڈیسک(9نیوز) نوشہرہ

Rahim khattak
رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

غیر قانونی گولڈ مائننگ کرنے والے 16 افراد گرفتار

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کبیر آفریدی نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مس وزیر کو ہدایات جاری کیں کہ غیر قانونی گولڈ مائننگ والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں،

غیر قانونی گولڈ مائننگ کرنے والوں پر چھاپہ مار ٹیم

جس پر مس وزیر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 عبدالقیوم خٹک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز کے ہمراہ گاؤں ماما خیل کا اچانک دورہ کیا۔

جہاں پر غیر قانونی گولڈ مائننگ کا کام جاری تھا۔ غیر قانونی مائننگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران سولہ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔

جبکہ غیر قانونی مائننگ میں استعمال ہونے والے اوزار بھی قبضہ میں لے لئے گئے۔

واضح رہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی گولڈ مائننگ سمیت مختلف اقسام کی معدنیات کو غیر قانونی طریقہ سے نکالا اور فروخت کیا جا رہا ہے

جو نا صرف پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس غیر قانونی مائننگ میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ نون کے مقامی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ بھی ملوث ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مس وزیر صابر آباد پولیس چوکی میں

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ غیر قانونی مائننگ سے نا صرف مقامی اشرافیہ بلکہ پولیس اور معدنیات کے چند اہلکار بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

غیر قانونی مائننگ میں میاں عیسیٰ سے ریت، جبکہ سونا کشید کرنے کا کام خیر آباد،نظامپور کے متعدد دیہاتوں مثلاً (سڑہ توہا) شوانگی، کاہی، ماما خیل، مندوری، جبی اور دروازگئی کے دریا شامل ہیں

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں