259

آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا ریڈ زون کا دورہ

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا ریڈ زون کے ناکہ جات کا دورہ

آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر کا ریڈ زون کا دورہ

اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ دینا اولین ترجیح ہے: آئی جی اسلام آباد

Crime Reporter Ali Imran Abbasi
علی عمران عباسی

ریڈ زون کی سیکورٹی کے سلسلہ میں ناکہ جات کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی،

اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ریڈ زون کے ناکہ جات کا دورہ کیا، آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ سی پی او سیکورٹی حسن رضا اور ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے ریڈزون کی سیکورٹی کے سلسلہ میں ناکہ جات کا معائنہ کیااور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر مامور پولیس کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی ۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں سکیور ٹی کے سخت اقداما ت کو یقینی بنایا جائے،

ریڈ زون میں پٹر ولنگ کرنے والے افسران اپنے ایریاز میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور چیکنگ کو موثر بنائیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں،

ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل کٹ کے ساتھ بھیجا جائے، افسران ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔

Rahim Khattak
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں