159

ڈی پی او ہری پور عمر خان کی ہدایت پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، پولیس کو بڑی کامیابی حاصل

ڈی پی او ہری پور عمر خان کی ہدایت پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، پولیس کو بڑی کامیابی حاصل

نیوز ڈیسک(9نیوز) ایبٹ آباد

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پکڑے جانے والا اسلحہ

تھانہ خانپور پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ خانپور انس خان نے ہمراہ نفری پولیس ،ایلیٹ فورس ولیڈی پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔

دوران سرچ 40 سے 50 گھروں کی چیکنگ کے دوران 01 مجرم اشتہاری،1 کلو 40 گرام چرس ،غیر قانونی اسلحہ 07 عدد بندوقیں ،19 عدد پستول اور 677 عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے۔

ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر دیا گیا۔غیر قانونی طور پر رہائش پزیر 01،ناقص سکیورٹی انتظامات پر 02 ،15 افراد کے خلاف انسدادی کاروائی اور 52 اپلائیڈ فار موٹرسائکلز کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔

Rahim Khattak
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں