333

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو ترکی کے ہوائی اڈے سے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) ترکی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حریم شاہ جیسے ہی مسقط کی فلائٹ لینے کیلئے ائیرپورٹ پر پہنچیں انھیں دھر لیا گیا۔

Hareem shah arrested

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکام نے ناصرف حریم شاہ بلکہ ان کے خاوند بلال شاہ کو بھی حراست میں لیا ہے کیونکہ ان کے پاس سے بھاری مقدار میں کرنسی اور سونا برآمد ہوا ہے۔



ترک حکام کی جانب سے حریم شاہ اور ان کے شوہر سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ سونا اور بھاری مقدار میں کرنسی ائیرپورٹ پر سامان کی تلاشی کے دوران برآمد ہوئی ہے



خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے مبینہ منی لانڈرنگ کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کو گرفتار کرنے سے روکا تو وہ برطانیہ سے ترکی پہنچ گئیں۔ ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہو کر حکم عدولی کی گئی۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ کو آئندہ اٹھارہ اپریل تک پیشی کا حکم دیا جاتا ہے۔



عدالت عالیہ نے ریمارکس دئیے کی ٹک ٹاکر حريم شاہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں، ورنہ ان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لے لیں گے

خیال رہے کہ گذشتہ سماعت کے موقع پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ انگلینڈ سے واپسی پر ان کی موکلہ کو گرفتار کرنے کا خدشہ ہے، اس لئےعدالت ایف آئی اے کو کارروائی سے روکے۔



اس پر سندھ ہائیکورٹ نے یکم فروری 2022ء کو ایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف کارروائی سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل ایف آئی اے نے جنوری 2022ء میں بینکوں کو خط لکھا تھا کہ حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں۔ اس خط کی وجہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو بنی تھی جس میں وہ غیر ملکی رقم دکھاتے ہوئے دعویٰ کر رہی تھیں کہ یہ رقم وہ پاکستان سے لندن لے کر گئیں۔

اپنی اس ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی لیکن کسی نے روکا نہیں، پاکستانی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو۔



ویڈیو وائرل ہونے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حریم شاہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اکاؤنٹس فریز کرنے کے لئے خط لکھا تھا۔ اس پر ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی، میں اپنی غلطی تسلیم کرتی ہوں۔



ان کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں کہ ایف آئی اے کو مجھ سے کیا ذاتی رنجش ہے۔ انہیں میری ذاتی دستاویزات میڈیا کو دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اگر میرے اکاؤنٹس فریز کرنے ہیں تو ثبوت دینا ہوںگے۔ میں پاکستان واپسی پر ادارے کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہوں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں