155

حنیف عباسی کا شیخ رشید کی وگ اتارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان

حنیف عباسی کا شیخ رشید کی وگ اتارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان

نیوز ڈیسک (9نیوز) راولپنڈی

وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے شیخ رشید کی وگ اتارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔



راولپنڈی سیٹلائٹ ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ میں پلاننگ کے تحت ہنگامہ کیا گیا، اس پلاننگ میں عمران خان، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق شامل ہیں، آج ان کی گرفتاری ضروری تھی انہوں نے مدینہ کا تقدس پامال کیا۔



حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید تمہاری بی اے کے پرچوں میں بھی تمہاری لکھائی نہیں ہے، اگر منہ بند نہ کیا تو دو دو منٹ کی ویڈیوز آرہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید تم نے گندے انڈے کی بات کی ہے اب جہاں جاؤ گے تمہیں گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، شیخ راشد ویڈیو میں خود اعتراف کر رہا ہے، سب کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کرنا چاہیے۔



ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا دنیا بھر میں خیر مقدم ہوا، چار سالوں میں میٹرو بسیں نہ چلائی گئیں، شہباز شریف نے ایک ہفتے میں میٹرو کا آغاز کر دیا، عید کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ہسپتال کا افتتاح کریں گے، معاشی حالات اور انرجی کراسس پر جلد قابو پالیں گے،



انتخابی اصلاحات کے لیے اسپیکر نے سب پارٹیوں کو خطوط لکھ دئیے ہیں، اب اگر یہ نہیں آتے تو کوئی عمل نہیں رکے گا، سعودیہ اور دبئی سے ہمیں اچھا ریسپانس ملا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں