202

سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ،خطرناک ڈکیت ساتھی سمیت ہلاک

سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ،خطرناک ڈکیت ساتھی سمیت ہلاک

نیوز ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

‏راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس اور حساس ادارے انٹیلیجنس بیورو کی بڑی مشترکہ کارروائی



‏بلال ثابت ڈکیت گینگ کے سرغنہ کے ساتھ اس کا ساتھی امتیاز احمد بھی ہلاک ہوا، راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس اور سول حساس ادارے نے انتہائی مطلوب ڈکیت کی گرفتاری کے لئے نصیرآباد کے علاقہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔

راولپنڈی پولیس افسران جائے وقوعہ پر

پولیس افسران کو شہید کرنے، ایڈیشنل آئی جی موٹروے پر حملہ کر کے ان کے بھائی کو شہید کرنے، اور سینکڑوں ڈکیتیوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث بلال ثابت مقابلے میں ہلاک۔

‏بلال ثابت ڈکیت گینگ کے سرغنہ کے ساتھ اس کا ساتھی امتیاز احمد بھی ہلاک ہوا،



راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس اور حساس ادارے نے انتہائی مطلوب ڈکیت کی گرفتاری کے لئے نصیرآباد کے علاقہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔



آپریشن کے دوران بلال ثابت اور اس کا ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے سینئر افسران آپریشن کی براہ راست نگرانی کر تے رہے ۔

آپریشن کی اطلاع ملتے ہی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کو سب سے بڑی کاروائی قرار دیا ہے۔

اس موقع پر سینیئر صحافی علی عمران عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج اپنے اداروں اور اسلام آباد پولیس پر فخر ہو رہا ہے

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے بلال ثابت کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارؤائی کو کامیاب کاروائی قرار دی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں