shahbaz sharif leak audio 300

مریم نواز کی سفارشوں پر سرکاری افسر پریشان،وزیراعظم کی مبینہ آڈیولیک

مریم نواز کی سفارشوں پر سرکاری افسر پریشان،وزیراعظم کی مبینہ آڈیولیک

نیوزڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

shahbaz sharif leak audio

وزیراعظم شہباز شریف سے منسوب کردہ ایک آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے

جس میں ایک سرکاری افسر مبینہ طور پر شہباز شریف سے ان کی بھتیجی مریم نواز شریف کی سفارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری افسر شہباز شریف کو مریم نوازشریف کی جانب سے اپنے داماد راحیل کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ امپورٹ کرنے سے متعلق سفارش کے حوالے سے آگاہ کررہا ہے۔

سرکاری افسر شہباز شریف سے کہتے ہیں کہ یہ کام بہت مشکل ہے، پہلے یہ ای سی سی میں جائے گا پھر کابینہ میں آئے گا ، اس پر شدید ردعمل آنے کی توقع ہے، یہ ہمارے گلے پڑجائےگا۔

شہباز شریف نے افسر سے کہا کہ آپ طریقے سے پہلے انہیں آگاہ کردیں پھر میں انہیں سمجھادوں گا، سرکاری افسر کہتا ہے کہ مریم نواز شریف نے 2 کام میرے ذمہ لگائے تھے، ایک تو کسی سوسائٹی میں گرڈ اسٹیشن کیلئے کہا تھا.

وہ تو ہم کررہے ہیں، شہباز شریف نے کہا کہ وہ تو نیشنل وےمیں ہوجائے گا اسے کروادیں، انڈیا سے مشنری لانا یہ مشکل کام ہے، چپکے سے بھی نہیں کرسکتے ، ای سی سی میں ڈسکس ہوگا تو مسئلہ بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار صرف وزیر خزانہ بننے کیلئے پاکستان واپس نہیں آ رہے: عمران اسماعیل کا بڑا دعویٰ

سرکاری افسر نے صحافی عامر الیاس رانا اور ایک اور صحافی کا نام لے کر کہاکہ یہ لوگ سمجھتےہیں کہ مقبول باقر کی تعیناتی میں آپ وہی غلطی کررہے ہیں جو جسٹس جاوید اقبال کے وقت کی گئی تھی،لہذا اس پر آپ کو پوری تسلی کرلینی چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے مبینہ آڈیو لیک کےمعاملے پر ردعمل دیتے ہوئے.

ایک ٹویٹ جاری کیا اور کہا کہ یہ ایک تشویشناک معاملہ ہے، ہمیشہ کی طرح خاندانی کاروبارکےتحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا تو شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایکسپریس اور جیو کے نیوز ہیڈز کی شہباز شریف اور حکومتی مشورہ سازی میں کردار میڈیا پر ایک اور کلنک کا ٹیکا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں