صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
نیوزڈیسک(9نیوز)اسلام آباد
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر امجد علی کو گورنر نامزد کر دیا اور نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر اسمبلی امجد علی گورنر کے فرائض سرانجام دیں گے
واضح رہے کہ راجہ جلال حسین نے 30 ستمبر 2018 کو گورنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ختم ہونے کے بعد گورنر سندھ، گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر بلوچستان پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








