روس سے گندم لے کر دو جہاز پاکستان پہنچ گئے
نیوز ڈیسک (9نیوز) کراچی

گندم کی درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، روس سے گندم لے کر دو جہاز پاکستان پہنچ گئے۔
وزارت فوڈ سکیورٹی حکام کے مطابق روس سے حکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی، ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی۔
حکام کے مطابق مختلف ممالک سے بھی درآمدی گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ چکے ہیں، جن میں ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ پہنچ چکی ہے، حکومتی سطح پر روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








