167

جیجی حدید بھارتی اداکار کے دفاع میں سامنے آگئیں

جیجی حدید بھارتی اداکار کے دفاع میں سامنے آگئیں

مانیٹرنگ ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

ورون دھون اور جیجی حدید کا ڈانس ویڈیو وائرل

بھارتی اداکار ورون دھون اور امریکی ماڈل جیجی حدید

عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈل جیجی حدید بھارتی اداکار ورون دھون کے دفاع میں سامنے آگئیں ۔

این ایم اے سی سی فیسٹیول کا دوسرا روز بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے ستاروں سے جگمگاتا رہا جس میں شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، ورون دھون، ٹام ہالینڈ اور جیجی حدید بھی موجود تھیں۔

https://www.instagram.com/reel/CqhONE-pgnK/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

پٹھان کے مشہور گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر پرفارمنس کے دوران ورون دھون نے جیجی حدید کو اسٹیج پر بلایا اور پھر انہیں ہاتھوں پر اٹھالیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی اکثریت نے اس لمحے کو انجوائے کیا لیکن کچھ لوگوں نے ورون دھون کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اداکار کو ماڈل کو اٹھانے سے قبل ان کی اجازت لینی چاہئے تھی۔

ورون دھون نے ٹوئٹر پر وضاحت دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ سب پرفارمنس پلان کے مطابق تھی اور اس میں جیجی حدید کی اجازت بھی شامل تھی۔

https://www.instagram.com/reel/CqiiTcyOhgi/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

دوسری طرف امریکی ماڈل جیجی حدید نے انسٹا گرام پر دھون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ماڈل کا بالی ووڈ میں آنے کا خواب پورا کیا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں