144

سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں

سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری کراچی میں انتقال کر گئیں۔

نیوزڈیسک (9نیوز)کراچی

ذرائع کے مطابق زریں آرا بخاری کئی ہفتوں سے علیل تھیں، وہ کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔



ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کی فائل فوٹو



خیال رہے کہ دوروز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باہر کا دورہ دادی کی شدید علالت کے باعث ملتوی کر دیا تھا۔



وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی شفیق ہستی کی وفات بڑا صدمہ ہے، آپ کے غم میں شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں