pak criket team kit 190

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی ‘کٹ’ کو لوگوں نے تربوز سے ملادیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی ‘کٹ’ کو لوگوں نے تربوز سے ملادیا

ویب ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے تربوز سے تشبیہ دینا شروع کردیا ہے۔

pak criket team kit

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی نمائش کردی ہے ، پیلےاور سبز رنگ کے امتزاج سے بنی اس کٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شروع کردیئےہیں، سوشل میڈیا صارفین کےتبصروں کے بعد ہیش ٹیگ “تربوز” ٹویٹر کی ٹرینڈنگ لسٹ میں آگیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کی کٹ کو تربوز جبکہ بھارتی ٹیم کی کٹ کوباتھ روم واش ‘ہارپک’ سےتشبیہ دے کر تربوز بمقابلہ ہارپک کا ٹرینڈ بھی چلادیا ہے۔

ڈاکٹر منصور نامی ایک صارف نے کہا کہ اچھا اس وجہ سے ٹویٹر پر ‘تربوز’ ٹرینڈ کررہا ہے۔

صباءزہرہ نے نسیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ میرا پسندیدہ تربوز ہے”

تاہم سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کےدوران ایک صارف نے مثبت پہلو سامنےرکھتے ہوئے کہا کہ کٹ پر تنقید کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ اس کٹ پر کھلاڑی کے نام اور نمبر کو ایسے پرنٹ کیا گیا ہےجیسےیہ آدھا پانی میں ڈوب گیا ہے، اس کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں