FBR 104

ایف بی آر نے پہلی مرتبہ ٹیکس کی مد میں 7ہزار ارب روپے اکٹھے کرلیے

ایف بی آر نے پہلی مرتبہ ٹیکس کی مد میں 7ہزار ارب روپے اکٹھے کرلیے

نیوز ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ محصولات کی مد میں 7ہزار ارب روپے اکٹھے کرلیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایف بی آر نے 26جون تک محصولات کی مد میں سات ہزار ارب روپے اکٹھے کر لیے ہیں اور 30 جون تک ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب، قومی بچت اسکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے 4 اسلامی بچت اسکیمیں متعارف کرائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، یکم جولائی سے نیشنل سیونگز کی 4 نئی پروڈکٹس لانچ کر رہے ہیں، بجٹ میں کہا تھا 30 جون تک نئی پروڈکٹس لانچ کریں گے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں