عدالت نے صحافی کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی قرار دے دیا۔
نیوز ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سینئر صحافی محسن بیگ کے گھر پر ایف آئی اے کے چھاپے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ 9 بجے ہوا اور ساڑھے 9 بجے ایف آئی اے نے چھاپہ مارا، بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، ایف آئی اے اور ایس ایچ او کی ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے چھاپہ غیر قانونی مارا گیا۔
چھاپہ مار ٹیم میں جو لوگ شامل تھے وہ چھاپہ مارنے کا اختیار نہیں رکھتے تھے، ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کے لیے مقدمہ درج کیا، آئی جی اسلام آباد ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کرے
Latest posts by Rahim khattak (see all)








