وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے کہا ہے کہ آئندہ پٹرول کی قیمت بتانے ٹی وی پر نہیں آؤنگا
مانیٹرنگ ڈیسک(9نیوز)اسلام آباد
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ رات میں نے آخری بار پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا۔ میں آئندہ سے یہ اعلان کرنے ٹی وی پر نہیں آئوں گا۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بات ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ میری لاسٹ انگیجمنٹ تھی۔ میں آئندہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرنے ٹی وی سکرین پر نہیں آئوں گا۔
انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب مفتاح ٹی وی پر آتا تو لوگ پیٹرول پمپ کی طرف بھاگنے لگتے ہیں۔ 50 روپے پیٹرولیم لیوی کی اجازت ملی ہے۔ مگر کب لگانا اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








