جنگ گروپ کی تحریک انصاف کیخلاف نفرت انگیز مہم کا بھرپور جواب دیں گے، فواد چوہدری
ویبڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جنگ گروپ میں ایک انتظامی گروپ باقاعدہ منصوبے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور کارکنوں کے خلاف گھٹیا اور بازاری مہم شروع کیے ہوئے ہے۔
جنگ گروپ میں ایک انتظامی گروپ ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف گھٹیا اور بازاری مہم شروع کئے ہوئے ہے، نوجوان نسل کو بدتمیز اور بے کردار دینے کی یہ مہم نفرت انگیز ہے اس کی شدید مذمت کرتا ہوں ایسی مہم کوئ کا بھرپور جواب دیں گے https://t.co/YcULM48aTi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 23, 2022
انہوں نے یہ ردعمل سینئر صحافی انصار عباسی کے لکھے گئے گالم پر کہی جس میں انصار عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے پیروکار اور سوشل میڈیا ٹیم بدتہذیبی اور گالم گلوچ میں سب سے آگے ہے۔
انصار عباسی نے اپنے کالم میں مزید کہا ہے کہ خان صاحب کو یہ سوچنا اور سمجھنا چاہئے کہ جن اسلامی تعلیمات پر فخر کر کے اس قوم کو سدھارنے کی وہ بات کرتے ہیں ، اُن کے اپنے ماننے والے، چاہنے والے ووٹرز اور سپورٹرز اُس کے بالکل برخلاف کیوں جا رہے ہیں؟
ان کا تحریک اںصاف کے کارکنوں سے متعلق الزام عائد کیا ہے کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور گالم گلوچ کے کلچر کا سب سے زیادہ تعلق تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سے جوڑا جاتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم اسلامی تعلیمات ، کردار سازی اور بہترین تربیت کی بات کریں لیکن جب عمل کا وقت آئے تو حالات اس کے بالکل برعکس دکھائی دیں۔
جناب آپ کی نسل کی منافقت ، بددیانتی اور کرپشن سامنے لانا بدتمیزی اور بدتہذیبی ہے تو ہم انشأللہ زور و شور سے جاتی رکھیں گے
ہم منافق کو منافق اور چور کو چور کہنا صرف اس وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے کہ وہ عمر میں بڑا ہے یا اس کے سفید بال ہیں https://t.co/zoJgszSj7b
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) September 23, 2022
انصار عباسی نے مزید کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کی بنیاد پر جس انداز میں تحریک انصاف اور اس کا سوشل میڈیا دوسروں پر بہتان تراشی کرتا ہے اُس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔
اظہر مشوانی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا جناب آپ کی نسل کی منافقت ، بددیانتی اور کرپشن سامنے لانا بدتمیزی اور بدتہذیبی ہے تو ہم انشأللہ زور و شور سے جاری رکھیں گے۔ ہم منافق کو منافق اور چور کو چور کہنا صرف اس وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے کہ وہ عمر میں بڑا ہے یا اس کے سفید بال ہیں۔








