185

قیامت خیز گرمی، محکمہ تعلیم کا لمبی چھٹیوں کا اعلان

قیامت خیز گرمی، محکمہ تعلیم پنجاب نے لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

نیوز ڈیسک (9نیوز) لاہور

محکمہ تعلیم پنجاب کا گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع کرنے کا اعلان



محکمہ تعلیم کے مطابق رواں سال موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی۔ محکمہ نے تمام سکولوں کی انتظامیہ کو 31 مئی تک طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔



گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ یعنی 31 جولائی تک جاری رہیں گی جبکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔ نیا نصاب موسم گرما کی تعطیلات میں سرکاری سکولوں کے طلباء میں تقسیم کیا جائے گا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں