لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
نیوز ڈیسک (9نیوز)لاہور
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کے تقرر کے نوٹیفیکشن جاری کردیئے، ان تمام ایم پی ایز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو طلب کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ترجیحی امیدوار بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس کو خواتین کی نشستوں پر کاغزات کی تفصیلات جاننے کیلئے بلایا تھا۔ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئل یعقوب کو بھی الیکشن کمیشن طلب کیا تھا۔








