174

افغانستان میں زلزلے نے تباہی پھیر دی، 255 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی

افغان دارالحکومت کابل سمیت دیگر شہروں میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی،

نیوز ڈیسک (9نیوز) کابل

پکتیا میں زلزلے کے باعث 250 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کابل سمیت افغانستان کے مختلف حصوں میں رات گئے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا،



پکتیا افغانستان میں زلزلے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری

پکتیا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 255 افراد جاں بحق جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں گھر بُری طرح متاثر ہوئے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ننگرہار، لغمان، غزنی، میدان وردک، لوگر، خوست میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے نتیجے میں اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،



متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

افغانستان زلزلے سے تباہ حال گھر

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9، گہرائی 40 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز وسطی افغانستان تھا۔ شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے، تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



واضح رہے کہ چند روز کے دوران پاکستان میں شدید زلزلے کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل جمعے کو بھی وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا تھاجس نے خوف وہراس پھیلا دیا تھا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں