289

دھند کے باعث متعدد شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں

دھند کے باعث متعدد شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں

نیوز ڈیسک(9نیوز) لاہور

لاہور دھند کے باعث ٹریفک بند
دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر

دھند کے باعث لاہور، ملتان اور لاہور سیالکوٹ سمیت متعدد موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، ترجمان موٹر وے پولیس نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی دی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون دھند کے باعث بند کر دی گئی ہیں، موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں