ڈی ایس پی اقبال مہمند کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا
نیوزڈیسک (9نیوز) پشاور

لکی مروت میں IED بم دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اقبال مہمند کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔

اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب تھانہ صدر لکی مروت پرحملے کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوعہ پر روانہ ہوئے۔راستے میں میاں والی مین روڈ گاؤں دبک مندرہ خیل پیر والا موڑ میں دہشت گردوں کی جانب سے نصبIED بم کا نشانہ بنے جس میں ڈی ایس پی اپنے تین کانسٹیبلان سمیت شہید ہوگئے تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودھری اور آئی جی پی خیبرپختونخوا اخترحیات خان سمیت اعلیٰ فوجی وسول حکام اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔
محکمہ موسمیات کی کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی
گورنر، وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی نے قومی پرچم میں لپٹے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے۔
اس موقع پر آئی جی پی نے شہید کے ورثاء سے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پی نے محکمہ پولیس کے لیے پولیس شہیدکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پولیس شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔
آئی جی پی نے شہید کے ورثاء کو یقین دلایا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث شرپسندوں کو جلد از جلد بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔
دریں اثناء میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی اخترحیات خان نے کہا کہ لکی مروت پولیس دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہے اور دہشت گردی کی بیخ کنی تک پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
آئی جی پی نے کہا کہ لکی پولیس درپیش چیلنجز کے باوجود اپنی قیمتی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر فرائض سرانجام دی رہی ہے اور نصف شب ڈیوٹی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچنا پولیس کی فرض شناسی اور بہادری کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔
لکی مروت: ارسلا پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ،ڈی ایس پی لکی مروت سرکل اقبال مہمند سمیت چارجوان شہید، حملہ آور تمام دہشتگرد جہنم واصل: پولیس ذرائع@KP_Police1 pic.twitter.com/GVigpTgaqE
— 9News (@9Newstv) March 29, 2023
ایک سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہا کہ جنوبی اضلاع بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ڈویژن میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بھر پو رکاروائیاں جاری ہیں۔
رات کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔آئی جی پی نے کہا کہ پولیس فورس دہشت گردوں کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔
بالخصوص لکی مروت پولیس دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے اور ان کی دلیری اور بہادری تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
آئی جی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس آخر ی دہشت گرد کے خاتمے تک اپنے خون کے آخری قطرے تک یہ جنگ لڑتی رہیگی۔ ایک اور سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہا کہ دھماکے میں 20 سے 25 کلوگرام باروداستعمال کیا گیا۔








