117

افغانستان سے ڈرون حملہ، تاجکستان میں 3چینی ملازمین ہلاک

افغانستان سے ڈرون حملہ، تاجکستان میں 3چینی ملازمین ہلاک

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے ڈرون حملے میں تاجکستان میں 3چینی ملازمین ہلاک ہوگئے ۔

تاجک حکام کے مطابق 26نومبر 2025 کی رات افغانستان سے مسلح حملہ ہوا،حملے میں ایل ایل سی شوہین ایس ایم کےملازمین کے کیمپ کونشانہ بنایا گیا۔

حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس پر دستی بم اور آتشیں اسلحہ نصب تھا،حملے کے نتیجے میں 3چینی ملازمین ہلاک ہوئے۔

تاجکستان نے حملے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے دہشتگرد گروہوں کی کارروائیوں کی مذمت کی ،افغان حکام سے سرحد پر استحکام اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کامطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان نے اس بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مسلح ڈرون کا استعمال ظاہر کرتا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والا خطرہ کتنا سنگین ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں