ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کا موجودہ حالات کے پیشِ نظر بنوں کے مختلف چوکیات اور ناکہ بندیوں کا سرپرائز وزٹ
نیوز ڈیسک(9نیوز) بنوں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ابابیل فورس کے جوانوں سے بھی ملاقات کرکے انہیں ڈیوٹی کے متعلق مناسب ہدایات دیں
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بنوں کے مختلف چوکیات اور ناکہ بندیوں کا سرپرائز وزٹ کرکے سیکیورٹی کا معائنہ کیا ۔ابابیل سکواڈ کے انچارج اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔
ضلعی پولیس سربراہ نے سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو چیک کیا۔انہیں تاکید کہ محکمہ پولیس کا بنیادی فرض عوام کی جان اور مال کی حفاظت ہے لہذا ہمیں اپنا فرض اور ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے انجام دینی چائیے،
اس میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی پی او نے بدوران ڈیوٹی تمام اہلکاروں کو موجودہ حالات کے پیشں نظر چوکس رہنے اور تمام مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








