ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کا پولیس کانسٹیبل کا سکول ٹیچر پر تشدد کا نوٹس
نیوزڈیسک(9نیوز) نوشہرہ
کانسٹیبل کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔DSP اکوڑہ انکوئری افیسر مقرر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کہ سکول ٹیچر پر تھانہ اکوڑہ میں تعینات ایک کانسٹیبل نے تشدد کیا ہے کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔
جبکہ ارشد احمد DSP اکوڑہ کو شفاف اور غیر جانبدارنہ انکوئری کے احکامات جاری کر دئیے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا استاد ایک معزز پیشہ سے منسلک ہے ۔
انشاء اللہ اُسکی پوری داد رسی کی جائے گی۔کسی بھی شہری کیساتھ نامناسب رویہ ناقابل برداشت ہے۔انکوئری مکمل ہونے پر کانسٹیبل کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








