ڈی پی او خیبر اور کمانڈنٹ باڑہ رائفلز کا ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقوں میں چوکیات کا دورہ
نیوز ڈیسک(9نیوز) خیبر
موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان و کمانڈنٹ باڑہ رائفل کا ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقوں کی چوکیات اور چیک پوسٹوں کا تفصیلی دورہ،
سیکیورٹی مزید سخت کرنے سمیت جوانوں کے جزبہ اور حوصلے کو سراہا

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر عمران خان اور کمانڈنٹ باڑہ رائفل نے تھانہ باڑہ کے دور افتادہ علاقوں کے چیک پوسٹوں اور چوکیات کا دورہ کیا۔
امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

افسران نے اس موقع پر جوانوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔
انہوں نے موقع پر موجود انچارجان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی موبائل فون پر مکمل پابندی عائد ہے،
دوران “ڈیوٹی” چوکس رہیں اور عوام کے جان و مال کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کے خاطر ہیلمٹ و جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔








